سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی


کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی .
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2663ڈالر کی سطح پر آگئی .


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کی کمی آئی،جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے فی تولہ سطح پر آ گئی . اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 256روپے گھٹ کر 237226روپے کی سطح پر آ گئی .

. .

متعلقہ خبریں