وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا . کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا .

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پیش ہونا تھا ، جس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو،حج پالیسی 2025 کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونا تھے . دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا . شنگھائی تعاون تنتظم کے اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، جلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کوطلب کیا گیا ہے . اجلاس میں ملائیشین وزیراعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں