گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ، جو ابتدائی طور پر پکسل 9 سیریز کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا ، اب جیمنی ایپ کے ذریعے تمام فری صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس سے پہلے لائیو اسسٹنٹ کو تمام صارفین کے لیے ریلیز سے پہلے جیمنی ایڈوانسڈ صارفین تک محدود کردیا گیا تھا۔
جیمنی لائیو اب ایک بہترین آواز کی کمانڈ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو زیادہ تر اصل تقریر یا گفتگو کے طور پر پیش کرتا ہے، جس میں وقفے اور فلر الفاظ شامل ہیں اور کم روبوٹک آواز آؤٹ پٹ میں پیش کرتا ہے۔
معیاری جیمنی اور گوگل اسسٹنٹ کے برعکس، یہ سیاق و سباق کو زبردست اندازمیں یاد بھی رکھتا ہے، جو ہموار، زیادہ بدیہی تعامل فراہم کرتا ہے، تاہم فی الحال اپ گریڈ شدہ چیٹ بوٹ انگریزی تک محدود ہے۔
گوگل نے ایکس ڈاٹ کام کے ذریعے جیمنی لائیو کے وسیع پیمانے یعنی تمام صارفین کے لیے پیش کرنے کی تصدیق کی ہے، جو اس کے جدید اے آئی ٹولز کو زیادہ قابل رسائی بنانے میں ایک قدم آگے بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے۔