جام کمال نے طرز حکومت تبدیل نہ کیا تو آگے بھی دو سال ہیں،سردار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ اگر جام کمال نے طرز حکومت تبدیل نہ کیا تو آگے بھی دو سال ہیں،ہماری پارٹی کو بھی کافی شکایتیں ملیں کہ باپ کی مداخلت ہوتی تھی، کوشش کی کہ جام کمال کے ساتھ خوش اسلوبی سے چل سکیں لیکن مجبورا استعفی دینا پڑا . ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا .

سرداریارمحمدرند نے کہاکہ ہماری پارٹی کو بھی کافی شکایتیں ملیں کہ باپ کی مداخلت ہوتی تھی، کوشش کی کہ جام کمال کے ساتھ خوش اسلوبی سے چل سکیں لیکن مجبورا استعفی دینا پڑا،اگر جام کمال نے طرز حکومت تبدیل نہ کیا تو آگے بھی دو سال ہیں یقین دلاتاہوں کہ اپوزیشن کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی، ہم اس امید پر آئے تھے کہ تبدیلی آئے اور صوبے میں عام آدمی کا طرز زندگی بدلے،حقیقت یہ کہ تین سالوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لاسکے البتہ مجھے امید ہے ہم بہت کچھ ڈلیور کرنے کی کوشش کرینگے . . .

متعلقہ خبریں