پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ


نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگ گیا . ملک میں ایک ہی روز پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے .


نئے پولیو کیس جیکب آباد، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے . ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 ہو گئی . حکام کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ڈھائی سالہ بچی اور ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا .
کراچی کے ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی . خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر نکلا .

. .

متعلقہ خبریں