منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد


لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں .
ترجمان اے این ایف کے مطابق 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا .

منشیات فروشوں کے قبضے سے 5 کروڑ روپے سے زائد کی 341 کلو منشیات برآمد کی گئیں .
رنگ روڈ پشاور پر دو کاروائیوں میں 128.400 کلو افیون، 72 کلو چرس اورایک کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا . لاہور میں احمد علی روڈ پر ملزم سے 26.400 کلو چرس اور 7.2 کلو افیون برآمد ہوئی . کراچی میں جمالی پل سروس روڈ پر ملزم سے 57.6 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ اٹک ٹول پلازہ کے قریب ایک شخص سے 10 کلو چرس برآمد ہوئی .
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو کاروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 8.4 کلو چرس اور 1.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی . ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزمہ سے 3 کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد ہوئی . گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں