بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کا کریک ڈاؤن جاری ہے . ترجمان اے این ایف کے مطابق 2 مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کوگرفتار کرکے 47 لاکھ روپے مالیت کی 68 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں .

سمنگلی روڈ کوئٹہ کے قریب اے این ایف کی کارروائی میں 3 منشیات فروشوں سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی . کوسٹل لائن گوادر میں جھاڑیوں سے 48 کلو چرس برآمد ہوئی . گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں