لاہور (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے شہرت پانے والے ارشد ’چائے والا‘ نے شارک ٹینک پاکستان میں ایک کروڑ کے بزنس کامعاہدہ کرلیا ہے .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ارشد خان کی یہ کامیابی ان کی کاروباری بصیرت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے .
ارشد خان کی چند سال پہلے ایک تصویروائرل ہوئی تھی،جس نے اسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا . ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت بننے تک ایک طویل سفر طے کیا ہے اس دوران وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے .
پاکستان میں ”شیرک ٹینک“ کے ایک ایپی سوڈ میں ارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا ہے . ارشد خان نے پہلے اپنی برانڈ کو متعارف کروایا تو ججز اس سے بہت متاثر ہوئے . ججز کی جانب سے ان کے کاروباری وژن کو سراہا گیا .
یہ معاہدہ ان کے کاروباری سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ان کی کاروباری صلاحیتوں اور جدوجہد کی عکاسی ہوتی ہے .
. .