کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، شاید 1970 کی دہائی کے بعد سے اب بڑے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے .
انہوں نے کہا کہ اس وقت اختلافات کو بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے .
اگر تاریخ نے دو ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ اولمپک اسپرٹ میں اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا ؟
شاہد آفریدی نے کہا کہ کھیل کے نگران کے طور پر ہم پر فرض ہے کہ اپنی انا کو قابو میں رکھیں، کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کرنا چاہیے . سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کے لیے پر اُمید ہیں، ساری ٹیمیں ہماری گرم جوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی اور میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے .
. .