اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا . حکومت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائے .
خواجہ آصف اس وقت لندن ہی میں ہیں، جہاں اُن کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے . خواجہ آصف کو دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا . برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی تھی .
. .