منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے .

"ہم نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، 12 ہزار 970 ارب کا ہدف برقرار رہے گا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا .

ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے،زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی،آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہوں گے . آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے،3 ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا . 4لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں ،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں