عرب دنیا

سعودی عرب نے ’کھجور کولا‘ متعارف کرادیا، بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کی تیاری

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)ایک سعودی کمپنی نے کھجور سے مشروب تیار کرلیا ہے اور اب اس کے باقاعدہ افتتاح کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیتی کمپنی ’تراث المدینہ‘ نے کھجور سے تیار مشروب ’میلاف کولا‘ لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری کھجور میلے کے دوران وزیر وزارعت عبد الرحمان الفضلی اور کمپنی کے سی ای او بندر القحطانی کی موجودی میں نئے ڈرنک کا تعارف کرایا گیا۔

کمپنی کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ کھجور سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات بھی جلد ہی مارکیٹ میں پیش کی جائیں گی اور میلاف کولا کی تیاری میں انٹرنیشنل فوڈ اسٹینڈرڈز کے تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

قبل ازیں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سرمائے سے جولائی 2023 میں ’سوانی‘کے نام سے کمپنی قائم کی گئی تھی جس کا مقصد اونٹنی کے دودھ سے مصنوعات کی تیاری اور اس کی مارکیٹنگ تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *