پاکستان

بشریٰ بی بی کا بانیٔ پی ٹی آئی کی بات ماننے سے انکار

بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
گزشتہ روز ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانئ پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے متبادل جگہ کی ہامی بھری لیکن بشریٰ بی بی اس بات کو ماننے سے انکاری ہیں۔بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پہلے ڈی چوک جانے کی مخالفت کی تاہم بعد میں وہ بھی ریڈ زون کی جانب روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *