پنجاب

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈ میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر جبکہ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں۔
وکیل صفائی سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ نئے درج ہونے والے مقدمات کی ضمانت حاصل کرنے کے لئے پشاور ہائی کورٹ گئی ہیں، ملزمہ نے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، عدالت مقدمہ کی سماعت پیر تک ملتوی کر دے یقین دہانی کراتے ہیں ملزمہ عدالت پیش ہو جائیں گی۔
سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے وکیل صفائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہی، ملزمہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 5 دسمبر جمعرات تک ملتوی کر دی۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *