قلات سردی کی شدت میں مزید اضافہ ،بجلی و گیس کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر
قلات(قدرت روزنامہ)قلات سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثرقلات اور گردونواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شدید سردی کے باعث علاقے میں گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان حالات نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، اور شہریوں کو روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔