پیپلز پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدارت میں پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل ہوا جس میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، سابق وزيراعظم راجا پرویز اشرف، شریک ہوئے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان، احمد محمود، نوید قمر اور علی حیدر گیلانی بھی شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی قومی ایشوز کمیٹی آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *