بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بچی کی وائرل وڈیو پر نوٹس، اوچ میں اسکول کے قیام کی منظوری

بچی نے اسکول بنانے کے مطالبے کے ساتھ نعت بھی پڑھی تھی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر نوٹس لیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے بچی کی وائرل وڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے اوچ میں اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔
بلوچستان کے پسماندہ علاقے اوچ سے میر زادی نامی بچی نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے علاقے میں اسکول بنانے کا مطالبہ کیا تھا، سوشل میڈیا پر بچی کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔
معصوم بچی میر زادی نے اپنی وڈیو میں اسکول بنانے کی خواہش کے بعد نعت بھی سنائی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پسماندہ علاقے اوچ کی بچی کے مطالبے پر وہاں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *