سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں برطانوی وزیراعظم کی ملاقات

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم کا خیرمقدم کیا، باضابطہ سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر پیر کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبداالرحمن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
گورنر وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، مملکت میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔