سندھ

کراچی، پولیس چیف کی درخواست پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دو روز کیلیے دفعہ 144 کا نفاذ

ڈسٹرکٹ سینڑل کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں


کراچی(قدرت روزنامہ)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی درخواست پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت آج بروز منگل 10 دسمبر کی رات 12 بجے سے اگلے دو دن تک تک ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، مظاہروں، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران، 4 یا زائد افراد کے اجتماع کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، کیونکہ شرپسند عناصر کے ذریعے علاقے میں حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کریں تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *