پنجاب

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

جمعرات کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد کی جانب سے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی اور جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی ابتدائی تحقیقات قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کی تھیں تاہم، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس بعدازاں، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف ائی اے ) کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

ستمبر میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *