پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟ نام سامنے آگیا

ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کا ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں ہی کروانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اگلے برس 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈرافٹ اور تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو شیڈول پی ایس ایل ڈرافٹ کے ساتھ ایلیمینٹر راؤنڈ اور فائنل بیرون ملک کرانے کی تجاویز مسترد کردی گئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ لاجسٹک اخراجات بتائے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی جبکہ فرنچائز مالکان کا مؤقف ہے کہ فی الحال بیرون ملک ڈرافٹ اور میچز کرانا مناسب نہیں ہوگا۔
پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے لیے لاہور اور کراچی میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کیا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے مجوزہ مقامات میں لاہور، راولپنڈی، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ اس بار 8 اپریل سے 19 مئی تک سجے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *