دیکھئے خوبصورت تصاویر: جوان بیٹوں نے اپنی اکیلی ماں کی دوسری شادی کروا دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہو رہے ہیں جو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کردیا اور ان کی بہترین پرورش کی۔
اس واقعے میں سب سے نمایاں اور منفرد پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی اس کے دونوں جوان بیٹوں نے ہی اپنی رضا اور خوشی سے کرا دی ہے اور یہی چیز سب لوگوں کیلئے حیرت اور خوشگوار احساس کا باعث لگی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اسٹوری کے مطابق بیٹوں نے ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا موقع فراہم کیا۔
سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جو نہ صرف مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دے رہا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے اور اس کی خوشی کیلئے بیٹوں کو معاشرے کے بنائے گئے عجیب و غریب رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کرنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین دونوں لڑکوں کو خوب سراہا رہے ہیں جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بےحد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔