نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پر ایک عرصہ غائب رہنے والی مناہل ملک پھر منظرعام پر آگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاک اسٹارمناہل ملک نا مناسب ویڈیوزکے وائرل ہونے پرشوبزچھوڑنے کےاعلان کے بعد ایک بارپھرمنظرعام پر آئی ہیں اور کہا ہے کہ اب وہ مناہل ملک نہیں رہیں، میں بہت مضبوط ہو چکی ہوں اور کسی کی باتوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں مناہل ملک نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے امید ہے کہ آپ اچھے ہوں گے، بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کودیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ’ خیرمیری وجہ سے میرے مداح بہت ڈسٹرب تھے کہ مناہل تم کوواپس آنا ہوگا اور میری فیملی بھی چاہتی تھی کہ مجھے واپس آنا چاہیے، یہ دُنیا کسی کو جینے نہیں دے گی۔
مناہل ملک نے مزید لکھا کہ ’بس شریف وہ ہیں جن کے گناہ چھپے ہوئے ہیں، مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچ رہا ہے، مجھے بہت لوگ باتیں کریں گے لیکن اب میں وہ مناہل ہوں جو بہت مضبوط ہے، اس کو کسی کی بکواس باتوں سے اب فرق نہیں پڑتا۔
اس سے قبل مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔
مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا ہے۔ مناہل ملک کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔
مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔ انہوں نے تعاون کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شکوہ کیا کہ یہ دنیا جینے نہیں دیتی، دنیا بہت ظالم ہے اور امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو دوبارہ کبھی اپنا چہرہ نہ دکھاؤں۔