سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ انتقال کرگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی عمر 92 برس تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ کی صحت گزشتہ کچھ دنوں سے خراب اور حالت تشویش ناک تھی۔ جمعرات کی شام انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ وقت تک زیر علاج رہے لیکن ان کی زندگی بچائی نہ جا سکی۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یہ خبر بڑے دکھ کے ساتھ دے رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر من موہن سنگھ سنہ 2004 سے سنہ 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ انہیں جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور نریندر مودی کے بعد سب سے طویل عرصے تک بھارت کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ملک کی اقتصادی پالیسیوں پر ان کا اثر آج بھی محسوس کیا جاتا ہے۔
بھارت کے پہلے سکھ وزیراعظم من موہن سنگھ سنہ 1932 میں پاکستان کے ضلع چکوال کے ایک گاؤں گاہ میں پیدا ہوئے تھے جہاں انہوں نے چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی تاہم پارٹیشن کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہوگیا تھا جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
من موہن سنگھ نے برطانیہ کی آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈگریاں حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *