بلوچستان کے لوگ آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے علمی مزاحمت کا آغاز کریں، لشکری رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے علمی مزاحمت کا آغاز کریں، ہماری قومی وحدت پر اپنا تسلط برقرار رکھنے والے نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے لوگ علم و حکمت کی بنیاد پراپنے قومی اصولوں اور منزل کا تعین کریں، بلوچستان کے لوگ کتب میلوں پر ہونے والے کریک ڈائون کے ردعمل میںصوبے کے طول وعرض میں مزید کتب میلوں کا انعقاد کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کتابوں کیساتھ جوڑیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جاری کتب میلوں پر متعلقہ انتظامیہ اور فورسز کے کریک ڈائون کے سوال کے جواب میں کہاکہ ہماری قومی وحدت کو کنٹرول میں رکھنے والے نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے لوگ کتاب کے ذریعے اپنی آئندہ منزل کا تعین کریں اگر لوگ کتابوںکی طرف متوجہ ہوں گے تو اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے اصولوں کاتعین حکمت سے کریں گے بلوچستان کے لوگوں کو چائیے کہ وہ کتب میلوں پر ہونے والے کریک ڈائون کے ردعمل میںصوبے کے طول وعرض مزید کتب میلوں کا انعقاد کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کتابوں کیساتھ جوڑیں تاکہ وہ اپنے قومی اصولوں کا تعین علم و حکمت کی بنیاد پر کرکے کتاب کے ذریعے آئندہ منزل اور سفر کا تعین کریں،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ انہوںنے کتاب دوست تحریک کا آغاز اپنے گھر سے کیا اور ابتداء میں اپنی لائبریری میں موجود بیس ہزار کتابیں مختلف تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کو عطیہ کیں جس کے نتیجے میں لوگوں کا حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا اور اب تک وہ 85 ہزار کتابیں عطیہ کرچکے ہیں جلد مزید پانچ ہزار کتابیں مختلف تعلیمی اداروں کو عطیہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے لوگ سالہاسال اپنی قومی بحرانوں میں گھرے رہے ہیںاور اکثر سیاسی جماعتوں نے اپنا وقت احتجاج اور دھرنوں میں گزارا ضرورت اس امر کی ہے بلوچستان کے لوگ اپنی آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے اپنے سفر کا آغاز علم و حکمت کی بنیاد پر کریں تاکہ بحیثیت قوم ہم درپیش بحرانوں سے نکل سکیںاس کا واحد راستہ ہے کہ علم و کتاب کیساتھ اپنا رشتہ جوڑیںاور علمی مزاحمت کے ذریعے بحرانوں سے نکلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *