کوئٹہ: امریکا پلٹ لڑکی کے قتل کیس میں والد اور چچا شامل تفتیش
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں امریکا سے آئی ہوئی لڑکی کے قتل کیس میں والد اور چچا کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے لڑکی کے قتل کے واقعہ میں والد اورچچا شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ 28سال سے امریکا میں تھا اور 15جنوری کوبچوں کے ہمراہ لاہور اور پھر 22جنوری کو کوئٹہ آیا جہاں گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق ہوئی۔
لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ 13 سال کی حرا امریکی شہری ہے اور والد کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔