شادی شدہ کزن کیساتھ زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی ایک عدالت نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم کو شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور ملزم سے لوٹا ہوا مال برآمد ہونے کی دفعہ کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملزم کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق، ملزم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا تھا، ملزم نے شادی شدہ کزن سے زیادتی کی اور بلیک میل کرکے رقم اور زیور لیتا رہا۔ واقعہ کے خلاف مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *