عمران خان کا حکم ہوا تو جلسہ کہاں پر ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا
ہمارامینڈٹ چرایا گیا ہے، اسے واپس چھین لیں گے، جنید اکبر
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/24-1-6.jpg)
بٹ خیلہ(قدرت روزنامہ)عمران خان کی جانب سے حکم آیا تو پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہوگا، اس حوالے سے تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے وضاحت کی ہے۔
پی ٹی آئی کے آج صوابی میں ہونے والے جلسے کے تناظر میں اپنے بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ آج کا جلسہ تاریخی لحاظ سے بڑا ہوگا۔ ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی بڑے قافلے میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ ہمارامینڈٹ چرایا گیا ہے، اسے واپس چھین لیں گے۔
صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں گے تو ہم اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔