عمران خان نے نادیہ جمیل کو پولیس سے کیسے چھڑوایا؟
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/00-82.gif)
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبرو اور ورسٹائل سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بارعمران خان انہیں تھانے سے چھڑوانے آئے تھے۔
حال ہی میں نادیہ جمیل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے شوہر علی پرویز کے ساتھ ابتدائی دنوں کی ایک بہت ہی دلچسپ کہانی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں نوعمر تھے اور 14 سال کی عمر سے فون پر بات کر رہے تھے اور 17 سال کی عمر میں دوستوں کے ساتھ ان سے ملنے کی اجازت ملی۔
نادیہ نے بتایا کہ 17 سال کی عمر میں وہ اور علی ایک پارٹی میں گئے جس کا انہوں نے پہلے سے پلان بنایا ہوا تھا لیکن ہم پارٹی چھوڑ کر ڈرائیو پر چلے گئے اور ایک ساتھ موسیقی سن رہے تھے تو انہیں اس وقت کے پولیس اسکواڈ نے پکڑ لیا اور تھانے ساتھ لے کر گئے۔
اس وقت ایک فون کا کرنے کی اجازت تھی اور نادیہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے انکل یوسف صلاح الدین کو کال کی اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ یوسف صلاح الدین ان کے گھر پر ہی موجود تھے۔ اس کے بعد 5 افراد پولیس اسٹیشن آئے جن میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے انہوں نے اس وقت ورلڈ کپ جیتا ہوا تھا اور سب انہیں جانتے تھے۔ پھر پولیس اہلکاروں نے سب کو چائے پلائی اور ہمیں جانے دیا۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ کافی عرصے بعد انہوں نے جب عمران خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ بہت اچھی ہیں کیونکہ آپ نے اسی لڑکے سے شادی کی جس کے ساتھ آپ تھانے میں گئی تھیں۔