پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی۔ شائقین آن لائن کے ساتھ ساتھ نجی کوریئر کمپنی کے برانچ جاکر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد تین ملکی سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو فائنل کے ٹکٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

کوریئر کمپنی کے باہر شائقین کی قطاریں لگ گئیں جو ٹکٹس خریدنے میں مصروف نظر آئے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل کے ٹکٹس کراچی میں صرف چار برانچز حیدری، امبر ٹاور شارع فیصل، ہیڈ آفس ایئرپورٹ، گلشن اقبال برانچ پر فروخت کیلئے دستیاب ہیں جبکہ شائقین پی سی بی کی ویب سائٹ پر بھی جاکر آن لائن ٹکٹس خریدی سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *