وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی كى تحصیل شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت كرتے هوئے كها كه دھماکے میں 9 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار،میر سرفراز بگٹی کا جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار،وزیر اعلٰی نے زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت كردي،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم، ،وزيراعلي نے كها كه بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی صورت معافی کے مستحق نہیں،بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے، میر سرفراز بگٹی نے مزيد كها كه امن دشمنوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

WhatsApp
Get Alert