ملزم ارمغان کو منشیات سپلائی کرنے والا ملزم ساحر کس طرح دھندا کرتا تھا، شواہد سامنے آگئے


کراچی (قدرت روزنامہ)ملزم ارمغان کو منشیات سپلائی کرنے والا ملزم ساحر کس طرح دھندا کرتا تھا شواہد سامنے آگئے، ساحر کی جانب سے خریداروں کو ویڈ سیمپلز کی فوٹیج صرف آج نیوز کو موصول ہوگئی، ملزم ساحر حسین گاہکوں سے بذریعہ سوشل میڈیا رابطہ کرتا تھا، ویڈ اگانے کی ویڈیوز بھی شیئر کرتا تھا۔
معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے ویڈ کے منظم کاروبار کے ویڈیو شواہد آج نیوز نے ڈھونڈ نکالے ہیں، آج نیوز کو ساحر کی جانب سے گاہکوں کو بھیجی گئی ویڈ کے سیمپلز فوٹیج بھی موصول ہوگئی ہے۔
ساحر حسن کی گاہکوں سے واٹس ایپ چیٹ بھی آج نیوز نے حاصل کرلی ہے، ساحر حسن مبینہ طور پر ویڈ اگانے کا بھی ماہر نکلا، ساحر حسن واٹس ایپ پر گاہکوں کو اگائی گئی ویڈ کی تصاویر بھی بھیجتا رہا۔
ساحر ویڈ کی شجر کاری کی ویڈیوز اور تصاویر بھی گاہکوں سے شئیرکرتا تھا، مختلف گملوں میں لگائے گئے ویڈ کے پودوں کی تصاویر بھی آج نیوز کو مل گئی ہیں۔ ساحر حسن ویڈیوز میں ویڈ کے وزن اور قیمت سے متعلق آگاہ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو 24 فروری کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ 2 سال سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *