اجلاس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا . چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے . 15نومبر سےملک بھر میں گنے کی کرشنگ کے آغاز کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور کرشنگ قوانین پر سختی سے عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے . وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب رجسٹریشن آف گودام ایکٹ 2014 پرعمل یقینی بنایا جائے . منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی . وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں . ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں . پاکستان درآمدی اشیا پر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثرات پڑرہے ہیں . حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے . وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈغریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہیں . صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں بھی غریب کوریلیف کی فراہمی کے لیے ہیں . وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کیے جائیں، موثراورآگاہی مہم چلائی جائے . انہوں نے کہا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں . حکومت مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے . اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے . سندھ کے شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے چینی کی قیمتیں بڑھیں . سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا . سندھ کے اختلاف سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا .
متعلقہ خبریں