پاکستان سے شکست کا گہرا صدمہ،ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان ، خبر نے مداحوں پر بجلیاں گرادیں
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ویرات کوہلی اب ایک خاندانی آدمی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے . ‘اُنہوں نے کہا کہ ’چیزیں تو اُسی وقت بدل گئی تھیں کہ جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جبکہ بی سی سی آئی نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن بعد میں ویرات کوہلی نے خود تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے . ‘سابق کرکٹر نے کہا کہ ’جب کوئی کرکٹر کہتا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ دے گا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ گڑ بڑ ہے، ایک کھلاڑی کے طور پر، میں بتا سکتا ہوں کہ کوہلی کے ٹیم کے ساتھ تعلقات خاصے اچھے نہیں تھے . ‘مشتاق احمد نے کہا کہ ’آپ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح طور پر دو گروپوں کو دیکھ سکتے ہیں، ایک ممبئی گروپ اور ایک دہلی گروپ . ‘واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کر دیا . بھارتی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی تھی اور گزشتہ روز اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہوجائے گی . . .