غیر ملکی امدادی اداروں کے تعاون سے 6 ارب ڈالر کے 26 منصوبے تکمیل کے مراحل پر

(قدرت روزنامہ)غیر ملکی امدادی اداروں کے تعاون سے 6 ارب ڈالر کے 26 منصوبے تکمیل کے مراحل پر ہیں . وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت غیر ملکی فنڈنگ سے جاری منصوبوں کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں عمر ایوب کو بریفنگ پیش کی گئی .

بریفنگ میں کہا گیا کہ غیر ملکی امدادی اداروں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں زراعت، آبپاشی، اینرجی، روڈ ٹرانسپورٹ اور اربن ڈویلپمنٹ شامل ہیں . اجلاس میں وفاقی وزیر نے 6 منصوبوں کی سست رفتاری کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی . عمر ایوب نے اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے بروقت مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں . . .

متعلقہ خبریں