آج جیتے تو فائنل میں نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ حل کرنا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج قومی ٹیم جیت گئی تو فائنل میں نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے . اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کھیل پیش کررہی ہے، پاکستان کی موجودہ کارکردگی اس سے پہلے ماضی میں کم ہی دیکھی گئی ہے، پوری قوم آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے .

فواد چوہدری نے کہا کہ آج 2 بڑی تگڑی ٹیموں کا مقابلہ ہے، پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو اب تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کسے مین آف دی میچ ملتا ہے، سب کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، آج کا میچ جیتنے کی بڑی ضرورت ہے، ہم ہرصورت جیتیں گے، آج جیت گئے تو فائنل میں نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے . . .

متعلقہ خبریں