کرکٹ کا جنون امریکی سفارت خانہ کے بھی سرچڑھ کر بولنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا عملہ بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے . امریکی سفارتی عملے نے پاکستان کا پرچم لہرا کر پاکستانی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کر رہی ہے .

امریکی سفارت خانے سے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل مقابلے کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک ویڈیو جاری کی ہے .

ویڈیو میں موجود تمام عملے سے پوچھا گیا کہ وہ کس ٹیم کوسپورٹ کررہے ہیں تو جواب ملا کہ کیا یہ بتانے کی ضرورت ہے، تمام سفارتی عملے کی پسندیدہ ٹیم پاکستان ہے . سفارت خانے کی جانب سے ’گو گرین‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا اورعملے نے پاکستان ٹیم کی جیت کےلیے ’گو ٹیم پاکستان‘ کا نعرہ بھی لگایا . . .

متعلقہ خبریں