حزب اختلاف کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی . انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن سےدوبارہ رابطہ کیا ہے، ہم اپوزیشن کےساتھ دوبارہ مشاورت کیلئے تیار ہیں . ان کا کہنا تھا کہ فیٹف قوانین پر بھی اپوزیشن نے اللہ اللہ کرکے تعاون کیا . حکومت پی ٹی آئی نہیں، ملک کیلئےقانون سازی کرناچاہتی ہے . انتخابی اصلاحات کےحوالےسےحکومت سنجیدہ ہے . قانون سازی اورانتخابی اصلاحات کاراستہ نہیں رکناچاہیے . بابراعوان نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ اپوزیشن سے بات کریں، ہم تو پہلے دن سے کوشش کر رہے ہیں . قومی اسمبلی کے اجلاس پر اخراجات آتے ہیں، ہمیں عوامی مفاد کےلیےفائدہ اٹھانا چاہیے . وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن سال کےلیے نہیں کچھ روز کے لیے ملتوی ہوا . رات کو ہماری قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں ہم نے کچھ فیصلے کیے . ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق اورای وی ایم پرقانون سازی چاہتےہیں . الیکشن ترمیمی ایکٹ 2020اور21 کی بات کی ہے . ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کےلیےقانون سازی کی گئی . انہوں نے کہا کہ مسلم فیملی لا سے متعلق دو بل بھی پیش کرنے جا رہے ہیں . بلز میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا بل بھی شامل ہے . فنانشل انسٹی ٹیوشن کا بل شامل ہے جو عوام کے لیے ہے . مشیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ خواتین جو اکثریتی آبادی ہیں ان کے لیے بل ہیں . ایک بل اینٹی ریپ سے متعلق ہے . اپوزیشن کو ان بلز سے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا مقصد دھاندلی روکنا اورشفاف انتخابات یقینی بنانا ہے . خواتین کےحقوق کےتحفظ کیلئے قانون سازی قومی ایجنڈا ہے . قانون سازی پرمشاورت کیلئےحکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں . قانون سازی سے متعلق پی ٹی آئی یا اتحادیوں کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں . . .
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی اموربابراعوان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں . اپوزیشن سے کہا تھاکہ انتخابی اصلاحات پر قانون سازی میں تعاون کریں .
متعلقہ خبریں