(قدرت روزنامہ)پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ایک اور کارنامہ انجام دے دیا .
محمد رضوان نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں سال 2021ء میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں .
پاکستانی اوپنر ایک کیلنڈر ایئر میں ٹی20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں .
انہوں نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے 20 اننگز کھیلی ہیں، اس طرح فی اننگز اُن کی اوسط 50 رنز ہے .
محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں یہ شاندار اعزاز آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کو چھکا لگا کراپنے نام کیا ہے .