گھی کی قیمت میں فی کلو 25روپے کا ایک ہی دن میں اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ) گھی کی قیمت میں فی کلو 25روپے کا ایک ہی دن میں اضافہ ہو گیا ہے کم کوالٹی والے گھی فی کلو 300روپے سے تجاوز کر کے 325روپے فی کلو ہو گیا ہے ڈالڈا 345روپے سے فی کلو 360روپے ہو گیا ہے جبکہ دیگر مختلف کمپنیوں کے ایک کلو گھی 330روپے سے 345روپے تک پہنچ گیا ہے گھی کی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 180روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے سفید پوش اور کم تنخواہ لینے والے ملازمین مہنگائی کے باعث شدید متاثر ہو رہے ہیں گھی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کے کاروبار کرنے والے بڑے بڑے ڈیلرز نے لاکھوں روپے کا منافع قلیل وقت میں کر لیا ہے گھی کے بڑے بڑے کاروباری تاجروں نے گھی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پرفروخت کرنا شروع کیا ہے سونے او رڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے بعد اب بڑے بڑے شخصیات نے چینی او رگھی میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے . .

.

متعلقہ خبریں