پاکستانی جوابی کارروائی سے قبل سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پاکستان، مقصد کیا تھا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بیان سامنے آگیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے دورہ بھارت اور پاکستان کے بارے میں معلومات دی ہیں اور اس دورے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی قیادت کی ہدایات پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے 8 اور 9 مئی کو بھارت اور پاکستان کا دورہ کیا۔
بیان کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کو روکنا اور تمام تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert