باب وولمر کا قبو ل اسلام۔۔ شاہد آفریدی نے انضمام الحق کے انکشاف پر اہم بیان دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)باب وولمر کا قبو ل اسلام . .

شاہد آفریدی نے انضمام الحق کے انکشاف پر اہم بیان دے دیا.نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ باب وولمر مذہب میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، جب وہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھتا دیکھتے تو سوالات پوچھتے تھے . وہ پاکستان کی تاریخ کے بہترین کوچز میں سے ایک تھے اور پاکستان کی ٹیم میں باپ کا درجہ رکھتے تھے . انہوں نے باب وولمر کے کلمہ پڑھنے سے متعلق بات اس سے پہلے نہیں سنی، اب یہ انضمام کے منہ سے سنی ہے . مشتاق احمد باب وولمر کو دین کے بارے میں بتاتے تھے . واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر مرنے سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے . تفصیلات کے مطابق 51 سالہ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مرنے سے 4 دن پہلے باب وولمر نے کلمہ پڑھا تھا، وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد کے سامنے کلمہ دہراتے رہے اور اسلا م سے متعلق معلومات لیں،علما بتائیں باب وولمر مسلمان ہو چکے تھے یا نہیں؟،یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2007ء میں پاکستانی کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد 18 مارچ 2007ء کو باب وولمر کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا . پولیس نے ان کی موت کو قتل قرار دیا تھا، بعدازاں اس سلسلے میں مزید تفتیش کے بعد 12 جون 2007ء کو جمیکن پولیس حکام نے تصدیق کر دی کہ ان کی موت طبعی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی . تین غیر جانبدار پتھالوجسٹس کی رپورٹس اور ٹاکسالوجی ٹیسٹ سے یہ واضح ہوا کہ وولمر طبعی موت کا شکار ہوئے اور ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر موجود نہیں تھا . یوں کئی مہینوں تک ان متنازع موت کا مسئلہ حل ہوا . واضح رہے کہ باب وولمر کو 2005ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں