حسن علی کا ڈراپ کیچ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ نہیں تھا، آسٹریلیا کو فتح دلانے والے میتھیو ویڈ بھی بول پڑے

دبئی(قدرت روزنامہ) آ سٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ڈراپ ہونے والے کیچ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار نہیں دیا جا سکتا . انہوں نے کہا کہ جب وہ کیچ گرِ گیا اس وقت ہم اچھی پوزیشن میں آ چکے تھے اگر ایسا تین سے چار اوورز قبل ہوا ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا .

میتھیوویڈ نے کہا کہ میں پراعتماد تھا اتنا یقین تھا کہ میرے بعد پیٹ کمنز بیٹنگ کو آئیں گے تو دوسری جانب سٹوئینس کریز پر موجود تھے، ہم جیتنے کی پوزیشن میں تھے اس لیے یہ نہیں کہوں گا کہ میرا کیچ ڈراپ ہونے سے پانسہ پلٹا . اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا . . .

متعلقہ خبریں