پنجگور میں چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری کا نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کی مختلف چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری کا سلسلہ جاری۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلانات کے باوجود لیویز فورس اور دیگر چیک پوسٹوں پر بھتہ ٹیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجگور کے مختلف علاقوں میں لیویز فورس کی چیک پوسٹوں پر بھتہ ٹیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجگور کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ چیک پوسٹ لیویز فورس کے ہیں جہاں ایران سے کاروبار کرنے والی گاڑیوں سے شکرانہ وصول کیا جاتا ہے، شکرانہ نہ دینے کی صورت میں گاڑی مالکان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیاجاتا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ چیک پوسٹوں پر بھتہ ٹیکس ختم کیا جائے۔
