پنجاب

پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبۂ پنجاب میں آٹے کے بحران کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملز کو جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم فلور ملز نے صاف انکار کر دیا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل راولپنڈی، اسلام آباد اور منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹا بہت زیادہ مہنگا پڑے گا۔محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں