کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں،فوادچودھری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں،سازشی تھیوری نہ گھڑی جائے ، اربوں کی جائیداد وں کا جواب دیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سےآئے؟، مریم صفدر نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔
کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی!ملزم بھی کوئ عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2021
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئ جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔