راج کمار راؤ کی شادی کے کارڈ کی تصویر لیک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنے آگئی ہے۔وائرل ہونے والی اس تصویر میں شادی کے کارڈ پر اس شاندار شادی کی تمام تفصیلات پڑھی جاسکتی ہیں۔
مہمانوں کو شادی کا دعوت نامہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ راؤ فیملی اور پال فیملی آپ کو اجیت پال اور پاپری پال کی بیٹی پترالیکھا، کملیش یادو اور ستیہ پرکاش یادو کے بیٹے کی شادی کی دعوت دیتے ہیں، جوکہ پیر 15 نومبر 2021 کو اوبرائے سکھ ولازچندی گڑھ میں ہے۔
Everyone is invited in this beautiful wedding ceremony 🥺❤️(virtually😹) of #RajkummarRao #Patralekhaa pic.twitter.com/rXGnNhRWbn
— Rajkumar Rao(Rini) (@Rajkummar_vibes) November 14, 2021
گزشتہ رات اس جوڑے کی منگنی کی شاندار تقریب ہوئی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ راج کمار راؤ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اداکار کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ شادی میں صرف ان کے قریبی اور عزیز ہی شریک ہوں گے۔‘
