حافظ آباد: خاوند کو باندھ کر اسکے سامنے 3 بااثر ملزمان کی اجتماعی زیادتی جبکہ ملزم چاند ویڈیو بناتا رہا
زیادتی کے بعد ملزمان تشددکرکے میاں بیوی کومباشرت پر مجبورکرتے رہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

حافظ آباد(قدرت روزنامہ)خاوند کو باندھ کر اسکے سامنے 3 بااثر ملزمان کی اجتماعی زیادتی جبکہ ملزم چاند ویڈیو بناتا رہا۔زیادتی کے بعد ملزمان تشددکرکے میاں بیوی کومباشرت پر مجبورکرتے رہے۔
ملزمان نے میاں بیوی پر تشددکے ذریعے مباشرت کے لئے مجبورکرنے کی ویڈیو لیک کردی ۔ متاثرین اپنی عزت اور بااثرملزمان کے خوف کی وجہ سے خاموش تھے۔ویڈیو لیک ہونے پر سامنے آگئے۔ متاثرہ میاں بیوی نوشہرہ ورکاں سے واپس آرہے تھے کہ مانگٹ اونچا کے قریب رفع حاجت کے لئے رکے۔
بااثر ملزمان گن پوائنٹ پر اغواکرکے ویرانے میں لے گئے اور گھنائونا کھیل کھیلتے رہے ۔ پولیس تھانہ کسوکی نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بااثرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ‘ آئی جی پولیس پنجاب اور ویمن پروٹکشن سیل کی سربراہ حنا پرویز بٹ کو حافظ آباد پہنچنے کی ہدایت۔
