گوادر سے متصل ایران بارڈر پر راہداری معطل، ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے تعاون کی اپیل


گوادر ، پسنی(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی ہدایات پر گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے گبد کلاتو ٹو ففٹی بارڈر پر راہداری کو تاحکم ثانی بند کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں گبد کلاتو ٹو ففٹی بارڈر پر راہداری کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے ، عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ تعاون کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

WhatsApp
Get Alert