فن و ثقافت شوبز

عدنان صدیقی کو ٹی وی کا سنہرا دور یاد آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے پر پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دن یاد آگئے۔عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کیرئیر کی چند پرانی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف منتقلی، چھوٹی اسکرین نے انہیں کھلی بانہوں کے ساتھ خوش آمدید کہا جو کہ انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کے لیے بڑی بات ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)


انہوں نے لکھا کہ ’وہ پی ٹی وی کا زمانہ تھاجوکہ واحد چینل تھااور اس کا مطلب اعلیٰ معیار کا تھاچاہے پھر وہ اداکاری ہو، تحریر ہو، ہدایت کاری ہو یا اسکرین پلے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’70 اور 80 کی دہائی تکنیکی طور پر اتنی ترقی یافتہ نہیں تھی لیکن، یہاں انڈسٹری میں جس چیز کی کمی تھی اس سے زیادہ اعلیٰ معیار کے ڈرامے بنا کر اس کمی کو پورا کیا گیا‘۔انہوں نے لکھا کہ ’ٹیلی ویژن معلومات فراہمی، تعلیم اور تفریح سب فراہم کرتا تھا‘۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’چھوٹے پردے سے ان کے تعلق کو تین دہائیاں ہوگئیں‘۔اداکار نے لکھا کہ ’ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، وہ آج جو بھی ہیں چھوٹی اسکرین کی وجہ سے ہیں‘۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ’ٹیلی ویژن کے عالمی دن کے موقع پر، وہ اپنےکیریئر کے ابتدائی دنوں کی کچھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں